ملک بدر ہونے والے 607 تارکین میں خواتین بھی شامل

   

کویت سٹی۔ کویت میں 11 روز کے دوران 607 تارکین وطن کو ملک بدر کردیا گیا ، جن میں 267 خواتین بھی شامل ہیں۔ وزارت داخلہ نے بتایا کہ ملک میں مقیم غیرقانونی تارکین وطن کے خلاف کارروائی کی گئی۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وزارت داخلہ نے حکم دیا تھا کہ ملک بدر کیے جانے والے تارکین وطن کے بینک اکاونٹ بند کر دیئے جائیں۔ حکام نے بینک حکام کے ساتھ رابطے شروع کردیے ہیں،جس کا مقصد غیر قانونی اکاونٹ بند کرنا ہے۔