ملک بھرمیں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کو لیکر راحت کی خبر ۔ جانیں کیاہے آج کی قیمت

,

   

Ferty9 Clinic

ملک بھرمیں آج عام آدمی پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں سے راحت ملی ہے۔ اتوار کے روز مسلسل دوسرے دن پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ اتوارکوپٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ یا کمی نہیں کی گئی ہے۔ ہفتے کے روز بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم رہی۔ ہم آپ کو بتادیں کہ جمعہ کو پٹرول کی قیمت میں 15 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا تھا۔ اسی دوران ڈیزل کی قیمت میں 10 پیسے فی لیٹراضافہ کیا گیاتھا۔

انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق ، جمعہ کے روز دہلی ، ممبئی ، کولکتہ اور چنئی میں پٹرول کی قیمتوں میں بالترتیب 74.34 ، 80 ، 77.03 روپئے اور 77.28 روپئے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے۔ چاروں میٹروشہروں میں ڈیزل کی قیمتیں بھی بالترتیب 67.24 ، 70.55 ، 69.66 روپئے اور 71.09 روپے فی لیٹر ہوگئی ہیں۔