ملک بھر میں آج سے لگنا شروع ہوگی کرونا ویکسین

,

   

انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے والی ہیں۔ ملک بھر میں آج بروز سنیچر سے کورونا وائرس کے ٹیکے (Covid-19 Vaccination) لگائے جائیں گے۔ وزیر اعظم نریندر مودی 16 جنوری کو ملک گیر سطح پر کووڈ۔19 ٹیکہ کاری مہم کا آغاز کریں گے۔ سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں میں ٹیکوں کی ڈوز بھیج دی گئی ہیں۔ ڈرگ کنٹرولر جنرل آف انڈیا (DCGI) نے سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کی کووی شیلڈ (Covishield) ویکسین اور بھارت بائیوٹیک کی کو ویکسین (Covaxin) کو ہندستان میں ہنگامی استعمال کی منظوری دے دی ہے۔