ملک بھر میں اندرون ملک پروازوں کی قیمتوں میں 1جون سے 13سے16فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا جائے گا۔ مرکزی وزارت شہری ہوا بازی کی جانب سے کئے گئے اس فیصلہ کے بعد اندرون ملک پروازوں میں 300 روپئے تا 1000 روپئے کا اضافہ ہوگا۔ ملک بھر میں کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے دوران پروازوں پر عائد کی گئی پابندی کے خاتمہ کے بعد پروازیں بحال کی جانے لگی تھیں اور بیشتر شہروں سے فضائی مسافرین کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ کیا جارہا تھا لیکن ماہ مارچ کے دوران اچانک کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں ہونے والے اضافہ کے ساتھ ہی اندرون ملک سفر کرنے والے فضائی مسافرین کی تعداد میں نمایاں گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے اور کہا جار ہاہے کہ ملک بھر کی بیشتر ریاستوں میں حالات کے معمول پر آنے کے بعد ہی فضائی مسافرین کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔