ملک بھر میں بینکنگ خدمات دوسرے دن بھی متاثر

   

حیدرآباد9جنوری(یواین آئی)ملک بھر میں بینکنگ خدمات دوسرے دن بھی متاثر رہیں کیونکہ سنٹرل ٹریڈ یونینوں کی اپیل پر ملازمین ہڑتال پر ہیں۔آل انڈیا بینک ایمپلائز (اے آئی بی ای اے )کے جنرل سکریٹری سی ایچ وینکٹ چلم نے بتایاکہ اس ہڑتال کے سبب بینکنگ سرگرمیاں متاثر رہیں۔انہوں نے کہاکہ اگرچہ کہ بینکس کے عہدیداراس ہڑتال میں شامل نہیں ہوئے تاہم انہوں نے ہڑتال کرنے والے ملازمین کی حمایت کی ہے ۔وینکٹ چلم جو کوارڈی نیشن کمیٹی آف بینک،انشورنس اینڈ فائنانس سکٹر یونینس (سی سی بی آئی ایف یو)کے صدرنشین بھی ہیں،نے کہاکہ انشورنس شعبہ کے ملازمین نے دوسرے دن بھی ملک گیر ہڑتال میں بڑے پیمانہ پر حصہ لیا۔عام ہڑتال کی اپیل انڈین نیشنل ٹریڈ یونین کانگریس۔آئی این ٹی یو سی، آل انڈیا ٹریڈ یونین کانگریس ۔اے آئی ٹی یو سی، ہند مزدور سبھا،ایچ ایم سی،سنٹر آف انڈین ٹریڈ یونینس۔سی آئی ٹی یو، آل انڈیا یونائیٹیڈ ٹریڈ یونین سنٹر۔اے آئی یو ٹی یوسی،ٹریڈ یونین کوارڈی نیشن سنٹر۔ٹی یو سی سی، سیلف ایمپلائیڈ ویمنس ایسوسی ایشن۔سیوا،آل انڈیا سنٹرل کونسل آف ٹریڈ یونین۔اے آئی سی سی ٹی یولیبر پروگریسیو فرنٹ۔ایل پی ایف اور یونائیٹیڈ ٹریڈ یونین سنٹر۔یو ٹی یو سی نے کی تھی۔بینکنگ شعبہ ،انشورنس اور مالیاتی شعبہ میں ہڑتال کی اپیل آل انڈیا بینک ایمپلائز ایسوسی ایشن(اے آئی بی ای اے )،آل انڈیا انشورنس ایمپلائز ایسوسی ایشن(اے آئی آئی ای اے )،جنرل انشورنس ایمپلائز آل انڈیا ایسوسی ایشن(جی آئی ای اے آئی اے )،بینک ایمپلائز فیڈریشن آف انڈیا(بی ای ایف آئی)،آل انڈیا ایل آئی سی ایمپلائز فیڈریشن (اے آئی ایل آئی سی ای ایف)،نیشنل فیڈریشن آف آر آربی (این ایف آر آر بی ای)،آل انڈیا گرامین بینک ایمپلائز ایسوسی ایشن(اے آئی جی بی ای اے )،آل انڈیا گرامین بینک ایمپلائز کانگریس(اے آئی جی بی ای سی)،نیشنل کنفڈریشن آف آر آر بی ایمپلائز(این سی آر آر بی ای)،نیشنل فیڈریشن آف آر آربی آفیسرس(این ایف آر آر بی او)،آل انڈیا گرامین بینک آفیسرس ایسوسی ایشن(اے آئی جی بی او اے )،آل انڈیا ریزرو بینک ایمپلائز ایسوسی ایشن(اے آئی آر بی ای اے )،آل انڈیا ریزرو بینک ورکرس فیڈریشن(اے آئی آر بی ڈبلیو ایف)اور آل انڈیا بنارڈ ایمپلائز ایسوسی ایشن نے کی تھی۔ڈاک خدمات ، ٹیلی کمیونکیشن ،دفاع، تیل،کوئلہ ،اسٹیل ،بجلی، روڈ ٹرانسپورٹ،بندرگاہوں، تعلیم ،اسکولس /کالجس ،آشاورکرس اور غیر منظم شعبہ کے ورکرس ،ریاستی سرکاری ملازمین ،مرکزی سرکاری ملازمین ،عوامی شعبہ کے ادارہ جات کے ملازمین ، پرائیویٹ شعبہ کی فیکٹریز کے ملازمین ، زراعی مزدوروں، آنگن واڑی ورکرس کے ساتھ ساتھ غیر منظم شعبہ جات کے ورکرس نے اس ہڑتال میں حصہ لیا۔عام ہڑتال ضروری اشیاکی قیمتوں پر قابو پانے کے لئے موثر اقدامات،عوامی شعبہ کے تقسیمی نظام کو کمزور نہ کرنے ،نوجوانوں کیلئے روزگار کے نئے مواقع پیداکرنے ،تمام شعبہ جات اور صنعتوں میں تقرریوں میں تیزی پیدا کرتے ہوئے بے روزگاری کے خاتمہ کے مطالبات پر کی گئی ہے ۔

عصر حاضر میں اردو مشاعرے پر سمینار
حیدرآباد ۔ 9 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : القلم اردو سوسائٹی حیدرآباد کے زیر اہتمام ’ ادبی سمینار اور مشاعرہ ‘ 13 جنوری کو 4 بجے شام اردو مسکن خلوت میں ایک روزہ سمینار بہ عنوان ’ عصر حاضر میں اردو مشاعرے ‘ منعقد ہوگا ۔ جناب محمد محمود علی وزیر داخلہ ریاست افتتاح کریں گے ۔ مہمانان خصوصی میں جناب رحیم الدین انصاری چیرمین اردو اکیڈیمی ، جناب مسیح اللہ خاں چیرمین حج کمیٹی ، پروفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر اردو اکیڈیمی ، ڈاکٹر ایم ایم رضا ، جیمالوجسٹ اور جناب کبیر صدیقی چیرمین عالمی اردو فاونڈیشن دلی ہوں گے ۔ سمینار کی صدارت پدم شری جناب مجتبیٰ حسین کریں گے ۔ پروفیسر بیگ احساس کلیدی خطبہ دیں گے ۔ پروفیسر نسیم الدین فریس ، محترمہ قمر جمالی ، عصر حاضر میں اردو مشاعرے کے موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کریں گے ۔ سمینار کے بعد جناب مصحف اقبال توصیفی کی صدارت میں غیر طرحی مشاعرہ منعقد ہوگا ۔ حیدرآباد اور اضلاع کے منتخب شعراء سال نو اور حالات حاضرہ کے موضوع پر اپنا منتخب کلام سنائیں گے ۔ مشاعرے کی نظامت جناب اشفاق اصفی کرینگے ۔۔