ملک بھر میں جشن، علمائے کرام نے سائنسدانوں کو مبارکباد دی

   

ہندوستان کے تاریخی خلائی مشن چندریان۔ 3 نے بالآخر چاند پر ترنگا لہرا دیا۔ اس تاریخی لمحہ میں سارا ملک جشن میں ڈوبا ہوا ہے۔ متعدد علمائے کرام نے تاریخی کامیابی پر سائنس دانوں کی ستائش کی اور انہیں مبارکباد دی۔چندریان 3 کی لینڈنگ کامیاب رہی۔ آج شام چندریان 3نے چاند کی سطح پر کامیاب لینڈنگ کے ذریعہ ہندوستانی مشن کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔ اس کے ساتھ ہندوستان چاند کے جنوبی قطب پر قدم رکھنے والا پہلا ملک بن گیا، وہیں بھارت چاند پر قدم رکھنے والا چوتھا ملک ہے۔ وکرم لینڈر نے ٹھیک 6.04 بجے چاند پر کامیاب لینڈنگ کی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے سائنسدانوں کو مبارکباد دی۔ لینڈنگ کا عمل شام 5.44 بجے شروع ہوا۔ پی ایم مودی نے جوہانسبرگ سے چندریان 3 کے لانچ کے عمل کا مشاہدہ کیا۔ انہوں نے مشن چندریان 3 کی تاریخی کامیابی پر ملک کے عوام کو بہت بہت مبارکباد پیش کی۔ واضح رہے کہ چندریان 3کی کامیاب لینڈنگ کیلئے ملک کے مختلف علاقوں میں مسلمانوں نے دعائیہ اجتماعات منعقد کئے۔