ملک بھر میں نئے سال کا جشن

,

   

نئی دہلی : سال 2023 کے آغاز کے ساتھ ہی ملک بھر میں نئے سال کا جشن منایا گیا۔ ملک کے تقریباً تمام بڑے شہروں میں نئے سال کے موقع پر زبردست آتش بازی کی گئی جبکہ من چلے نوجوانوں نے رقص و موسیقی کے ساتھ نئے سال کا استقبال کیا۔ مختلف جماعتوں کے قائدین نے عوام کو نئے سال کی مبارکباد دی جبکہ سڑکوں پر لوگ بھی ایک دوسرے کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے دیکھے گئے۔