ملک بھر میں ٹیکہ اتسو کا آغاز،پی ایم مودی نےکہا:ہر شخص ایک شخص کو ٹیکہ لگوائے

,

   

Ferty9 Clinic

وزیراعظم نریندر مودی نے ملک کے باشندوں سے کووڈ-19 وبا کے خلاف پورے ملک میں جاری مہم کے تحت کل سے شروع ’ٹیکہ اتسو‘ (ٹیکہ جشن) کو مکمل بنانے کا درخواست کی ہے۔پی ایم مودی نے عوام سے کہا،کل سے ہم سبھی،پورے ملک میں ٹیکہ جشن کا آغاز کر رہے ہیں۔ کورونا کے خلاف لڑائی کے اس مرحلے میں ملک کے باشندوں سے میری اپیل ہے کہ ہم ذاتی طور پر صاف صفائی کے ساتھ ہی سماجی طور پر صاف صفائی پر خصوصی طور زور دیں۔انہوں نے کہا یہ ٹیکہ جشن 14 اپریل یعنی بابا صاحب امبیڈکر جینتی تک جاری رہے گا۔ یہ جشن ایک طرح سے کورونا کے خلاف دوسری بڑی جنگ کی شروعات ہے۔