حیدرآباد۔ 26۔ جولائی۔ ( یو این آئی) مرکزی وزیر سیاحت و تلنگانہ بی جے پی کے صدر جی کشن ریڈی نے کہا کہ کسانوں کو تمام زرعی اور فلاحی خدمات ایک ہی جگہ پر دستیاب کروانے کے لیے کل سے ملک بھر میں کسان سیوا کیندر دستیاب کروائے جائیں گے ۔حیدرآباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں پہلے ہی ون اسٹاپ کسان سیوا کیندر قائم کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کل وزیر اعظم ایسے مراکز کا افتتاح کریں گے ۔ انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ ان مراکز پر ہر قسم کے زرعی آلات دستیاب کروائے جا رہے ہیں اور ضلعی مستقروں پر ڈرون بھی کروائے پر دستیاب ہوں گے ۔