جمعہ کو ایک دن میں 103 اموات اور 3390 پازیٹیو کیسس، مہاراشٹرا ، گجرات بری طرح متاثر ، مریضوں کی تعداد75,000 تک پہنچنے کا اندیشہ
نئی دہلی۔8 مئی (سیاست ڈاٹ کام) دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والی وباء کووڈ۔19 سے ہندوستان بھر میں فوت ہونے والوں کی مجموعی تعداد جمعہ کو 103 نئی اموات کے بعد 1886 سے متجاوز ہوگئی اور متاثرین کی تعداد 56342 تک پہچن چکی ہے جن میں 2290 نئے کیسس ہیں۔ اس دوران ذرائع نے اندیشہ ظاہر کیا ہے کہ حالیہ چند دن کے دوران بڑھنے والی تعداد اندرون چھ دن 75000 ہوجائے گی۔ کورونا وائرس کے 37916 پازیٹیو کیسس ہنوز ملک کے مختلف دواخانوں میں زیر علاج ہیں۔ ماباقی متاثرین کو صحتیابی کے بعد دواخانہ سے ڈسچارج کیا جاچکا ہے۔ وزارت صحت کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ تاحال 29.35 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ صحتیاب ہونے والوں میں 111 بیرونی باشندے بھی شامل ہیں۔ جمعرات کی صبح سے جمعہ کی دوپہر تک کورونا وائرس سے 103 نئی اموات ہوئی ہیں جن میں 43 کا مہاراشٹرا، 29 کا گجرات، 8 کا راجستھان، دو دو کا تعلق آندھراپردیش، ٹاملناڈو اور اترپردیش سے ہے۔ بہار، دہلی، کرناٹک، پنجاب، جموں و کشمیر میں ایک ایک موت درج کی گئی۔ ملک بھر میں تاحال فوت 1886 ہونے والوں میں سب سے زیادہ 694 کا تعلق مہاراشٹرا سے ہے۔ گجرات دوسرے مقام پر ہے جہاں 425 اموات ہوئی ہیں۔ مدھیہ پردیش میں 193، مغربی بنگال میں 151، راجستھان میں 97، دہلی میں 66 ، اترپردیش میں 62، آندھراپردیش میں 38 اموات ہوئی ہیں۔ ٹاملناڈلو میں متوفیوں کی تعداد 37 ہوچکی ہے۔ کرناٹک میں 30، تلنگانہ میں 29 کورونا مریض فوت ہوئے ہیں۔ پنجاب میں تنفس کے عارضہ سے 28 اموات ہوئی ہیں۔
جموں کشمیر میں 9، ہریانہ میں 7، بہار میں 5 اور کیرالا میں 4 افراد کورونا سے فوت ہوئے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت کے فراہم کردہ اعداد کے مطابق جھارکھنڈ میں کووڈ۔19 سے 3 اموات ہوئی ہیں۔ اڈیشہ اور ہماچل پردیش میں فی کس دو اموات ہوئی ہیں۔ میگھالیہ چندی گڑھ، آسام اور اتراکھنڈ میں تاحال فی کس ایک موت درج کی گئی ہے۔ وزارت صحت کی طرف سے جمعہ کی صبح فراہم کی گئی تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سب سے زیادہ کورونا کیسس مہاراشٹرا میں درج کئے گئے ہیں۔ جن کی مجموعی تعداد 17,974 ہے۔ گجرات 7,012کے ساتھ دوسرے مقام پر ہے۔ دہلی 5,980 کے ساتھ تیسرے، ٹاملناڈو 5,409 کے ساتھ چوتھے مقام پر ہے۔ راجستھان، مدھیہ پردیش اور اترپردیش بالترتیب 3,427، 3,252 اور 3,071 کورونا کیسس ریکارڈ کئے گئے ہیں۔ آندھراپردیش میں کورونا وائرس کیسس کی تعداد ہولناک انداز میں برھتی ہوئی 1,847 تک پہونچ گئی۔ پنجاب میں 1,644، مغربی بنگال میں 1,548 ، تلنگانہ میں 1,123، جموں و کشمیر میں 793، کرناٹک میں 705، ہریانہ میں 625 اور بہار میں 550 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔