ملک بھر میں ہولی جوش وخروش سے منائی گئی

   

نئی دہلی ۔ 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ملک کی کئی ریاستوں میں لوگوں نے آج ہولی کی خوشی مناتے ہوئے ایک دوسرے پر رنگ پھینکے اور مبارکبادیوں اور مٹھائیوں کا تبادلہ کیا۔ ہولی منانے والے کئی نوجوان سڑکوں پر خوشی سے ناچتے گاتے دیکھے گئے جن کے ساتھ بچوں کی بھی خاصی تعداد رہی۔ صدر جمہوریہ رامناتھ کووند، نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو اور وزیراعظم نریندر مودی نے عوام کو اس موقع پر مبارکباد پیش کی۔ دیگر کئی قائدین بشمول گورنر مغربی بنگال کے سری ناتھ ترپاٹھی، چیف منسٹر مغربی بنگال ممتابنرجی اور سابق چیف منسٹر دہلی شیلاڈکشٹ نے بھی عوام کو مبارکباد پیش کی۔