نئی دہلی : مرکزی حکومت نے ملک کے چار ریاستوں میں کئے گئے کورونا ویکسین کے ڈرائی رن کی کامیابی کے بعد اب 2 جنوری کو ملک کی سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ڈرائی رن کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے جمعرات کو بتایا کہ مرکزی حکومت نے سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو کورونا ویکسین کے ڈرائی رن کی پوری تیار کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ صحت کے مرکزی سکریٹری راجیش بھوشن نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پرنسپل سکریٹریوں (صحت)اور دیگر طبی افسروں کے ساتھ اعلی سطحی میٹنگ کی اور کورونا ویکسین کے ڈرائی رن کے لئے نشاندہی کی گئی سبھی سائٹ پر کی گئی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ڈرائیور رن ٹیکہ کاری سے جڑی پورے عمل کو اس طرح سے نافذ کیا جاتا ہے ۔جیسے حقیقت میں ٹیکہ کاری مہم چلائی جارہی ہو،اس سے کورونا ویکسین کے سلسلے میں بنایا گیا کو ون ایپ بیرونی ماحلو مینکس کی طرح کام کرتا ہے ،یہ بھی پتہ چل پائے گا اور ٹیکہ کاری کا پورا منصوبہ اور منصوبے کے عمل میں کیا رکاوٹیں آتی ہیں،ان کی پہچان کرکے ،ان سے نمٹنے کے طریقے بھی بنائے جاسکیں گے ۔اس سے مختلف سطح پر ٹیکہ کاری مہم سے جڑنے والے لوگوں کا بھی حوصلہ بڑے گا۔وزارت صحت نے بتایا کہ ڈرائی رن سبھی ریاستوں کے دارالحکومت میں کم از کم تین سائٹ پر ہوگا۔ کچھ ریاستیں ان علاقوں کو بھی ڈرائی رن میں شامل کریں گی،جو دوردراز ہوں اور جہاں سامان کی آمدورفت میں مشکل ہو۔ مہاراشٹر اور کیرلاممکن ہے کہ اپنی دارالحکومت کے علاوہ دیگربڑے شہروں میں ڈرائی رن کریں گی۔