ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ملازمین کی نوکریاں خطرہ میں!

   

Ferty9 Clinic

سری نگر: جموں و کشمیر یونین ٹریٹری انتظامیہ کی طرف سے جاری ایک حکمنامے کے مطابق ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث پانے والے سرکاری ملازمین کو نوکریوں سے ہاتھ دھونا پڑ سکتا ہے۔ حکمنامے کے مطابق اس ضمن میں چیف سکریٹری بی وی آر سبھرا منیم کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو ایسے کیسز کی باریک بینی کے ساتھ چھان بین کرے گی۔یہ حکمنامہ ان ملازمین پر لاگو ہوگا جن کے خلاف ملک دشمن سرگرمیوں میں بالواسطہ یا بلاواسطہ حصہ لینے کے کیسز درج ہیں نیز اس کا اطلاق ان ملازمین پر بھی ہوگا جنہوں نے جیل کی سزا کاٹ لی ہو۔حکمنامے کے ایک جز میں کہا گیا کہ پولیس ملازمین کے کیسز کو تفتیشی رپورٹوں اور دیگر ثبوتوں کی بنیادوں پر نمٹائے گی اور کیسز کی جانچ پڑتال ختم ہونے اور پولیس کی سفارشات کے بعد محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن ملوث پانے والے ملازمین کی نوکریوں کی برخاستگی یا معطلی کے بارے میں احکامات صادر کرے گا۔