کانگریس کو کامیاب کریں، مٹ پلی میں کودنڈارام کا خطاب
مٹ پلی /8 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منوہر گارڈن فنکشن ہال مٹ پلی میں منعقدہ انتخابی اجلاس سے مہمان خصوصی ٹی جے ایس ( تلنگانہ جنا سمیتی ) کے بانی و صدر پروفیسر کودنڈا رام مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ 2024 کے پارلیمانی انتخابات خصوصی اہمیت کے حامل ہیں ۔ اب کیک مرتبہ ملک کی ترقی اور دستور کی بقاء کیلئے کانگریس پارٹی کے حق میں ووٹ کا استعمال کرنا ہر فرد کیلئے ضروری ہے ۔ بی جے پی و مودی حکومت ہر شئے پر جی ایس ٹی لاگو کرواکر گرانی میں بے تحاشہ اضافہ کردیا ہے ۔ ملک کے عوام غربت و افلاس کے ساتھ زندگی گذار رہے ہیں جبکہ چند سرمایہ داروں کو ملک کی معیشت لوٹنے کے مواقع فراہم کر رہی ہے اور ملک کے اندر روز بروز بے روزگار نوجوانوں میں اضافہ ہو رہا ہے اور ملک میں مذہبی منافرت پھیلاتے ہوئے ہندو مسلم مذہبی خطوط پر تقسیم کرتے ہوئے ملک کو برباد کرنے پر تلی ہوئی ہے ۔ انہوں نے عوام سے خواہش کی ہے کہ اب کی مرتبہ اپنا قیمتی ووٹ کانگریس پارٹی کے حق میں استعمال کرتے ہوئے ملک دشمن مودی حکومت کو برخواست کریں ۔ علاقہ کے کانگریس پارٹی امیدوار ٹی جیون ریڈی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں ۔ اس دوران حلقہ اسمبلی کانگریس پارٹی انچارج جواڈی نرسنگ راؤ کنٹی موہن ریڈی و دیگر مخاطب کرتے ہوئے کانگریس پارٹی کے حق میں اپنا ووٹ کا استعمال کرنے میں عوام سے خواہش کی ۔
