انقرہ۔8 اکتوبر۔(سیاست ڈاٹ کام) ترکی کی وزارت خارجہ نے ایک ٹوئٹ کو ’لائیک‘ کرنے پر امریکی سفیر کو طلب کر کے شدید احتجاج کیا ہے ۔ترکی کے ایک صحافی نے 5 اکتوبر کو ٹوئٹ کیا، ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ ترک ایسے سیاسی دور کیلئے تیار ہو جائیں جو ترک نیشنل پارٹی کے رہنما کے بغیر ہو گا۔ صحافی کے اس ٹوئٹ کے بعد امریکی ایمبیسی کے آفیشلز ٹویٹر اکاؤنٹ سے لائیک کیا گیا اور بعد ازاں غلطی کا احساس ہونے پر سفارتخانے معذرت نامہ بھی جاری کیا۔ٹوئٹر پر ٹویٹ کو امریکی سفارتخانے نے لائیک کرنے کے عمل کو غیر دانستہ غلطی قرار دیا ہے۔
