’’ آؤ دِیا جلائیں ، آؤ پھر سے دِیا جلائیں‘‘
نئی دہلی۔ 4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے کورونا وائرس کے خلاف لڑائی میں ملک کے اجتماعی عزم کے مظاہرے کیلئے اتوار کی شب گھروں میں لائیٹس بند رکھتے ہوئے دیے روشن کرنے کیلئے کی گئی اپیل کے پس منظر میں بی جے پی کے بزرگ رہنما آنجہانی اٹل بہاری واجپائی کی ایک ویڈیو کلپ پوسٹ کیا جس میں اپنے ایک مشہور زمانہ نظم سنا رہے تھے۔ مودی نے اس نظم کا حوالہ دیا۔ اس کے بول ہیں:
آؤ دِیا جلائیں
آؤ پھر سے دِیا جلائیں
اس مختصر کلپ میں واجپائی کو شہ نشین سے یہ نظم سناتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ مودی نے جمعہ کو اپیل کی تھی کہ اتوار کو 9 بجے شب 9 منٹ کیلئے لائیٹس بند کرتے ہوئے اپنے گھروں میں دِیے ، موم بتی جلائیں یا موبائیلس کے فلاش لائیٹس روشن رکھیں تاکہ کورونا وائرس کو شکست دینے کیلئے ملک کے اجتماعی عزم و عہد کا مظاہرہ کیا جاسکے۔