ملک میں احتجاج اور اظہار رائے غیر قانونی ہے: راہول

   

نئی دہلی :گزشتہ روز کانگریس کے احتجاج کے تعلق سے دہلی پولیس نے ایف آر درج کی ہے، جس پر پارٹی قائد راہول گاندھی نے شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ راہول گاندھی نے کہا ’’ہمارے ملک میں احتجاج کرنا غیر قانونی ہے، اپنی رائے کا اظہار کرنا غیر قانونی ہے۔ وہ (بی جے حکومت) جو چاہے وہ کر سکتے ہیں۔‘‘ راہول نے مہنگائی کے خلاف احتجاج کرنے پر کانگریس قائدین کو حراست میں لینے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور حکومت کے اقدامات پر طنز کیا ۔کانگریس قائدین اور کارکنوں نے کل مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجا ج کیا تھا ۔