سرینگر : صدر پی ڈی پی محبوبہ مفتی نے آج کہاکہ نئی دہلی حکومت دیگر ملکوں کو سبق پڑھارہی ہے کہ اقلیتوں سے اچھا سلوک کریں لیکن خود ہندوستان میں اقلیتوں کے حالات بد سے بدتر ہورہے ہیں۔ وہ وزیر اُمور خارجہ ایس جئے شنکر کے بیان کا حوالہ دے رہی ہیں جو اُنھوں نے اپنے دورہ سری لنکا میں دیا تھا۔ اُنھوں نے کولمبو میں کہا تھا کہ خود سری لنکا کے مفاد میں ہوگا کہ ٹامل عوام کی توقعات برائے مساوات، انصاف، امن اور وقار کی تکمیل کی جائے۔ اِس سے یقینا سری لنکا متحد اور مستحکم ہوگا۔ محبوبہ مفتی نے کہاکہ دیگر ملکوں کو مشورے دینے والے خود اپنے ملک میں واحد مسلم اکثریتی ریاست کے ساتھ ناروا سلوک کرتے رہے ہیں۔