ملک میں امن وامان اوربھائی چارگی کیلئے دعاء کی اپیل

   

نارائن پیٹ میں عازمین حج کے ٹیکہ اندازی کیمپ سے رکن اسمبلی ڈاکٹرپرنیکاریڈی کا خطاب
نارائن پیٹ 24؍اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نارائن پیٹ ضلع کے تمام عازمین حج 2025 کو وکسینیشن ( ٹیکہ اندازی) کے لئے آج نارائن پیٹ ضلع مستقر کے شیلا گارڈن فنکشن ہال میں ایک کیمپ رکھا گیا تھا ، جس میں مہمان خصوصی کے طور پر ارکان اسمبلی نارائن پیٹ و مکتھل ڈاکٹر پرنیکا ریڈی اور مسٹر واکٹی سری ہری کے علاوہ سجادہ نشین جناب سید شاہ غیاث الدین قادری ، ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر مسٹر چندرا موہن نے شرکت کی ، اس موقع پرمہمانان خصوصی نے ناراین پیٹ کے عازمین کو پولیو خوراک پلائی ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ارکان اسمبلی نے عازمین حج کی فریضہ حج کی ادائیگی میں آسانی وقبولیت اور سفر سے بخیریت صحت و سلامتی واپسی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ملک میں امن وامان و بھائی چارہ کے لئے عازمین سے دعا کی اپیل کی ، اس موقع پر مہمانوں کے علاوہ حج سوسائٹی کی جانب سے تمام عازمین حج کی شال پوشی وگل پوشی کی گئی ، محکمہ ہیلتھ کی جانب سے عازمین کو پولیو خوراک و ٹیکہ اندازی کے بہترین انتظامات کئے گئے تھے ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر حج سوسائٹی جناب امیرالدین ایڈوکیٹ نے کہا کہ اس سال نارائن پیٹ ضلع سے کل 33 مرد وخواتین خوش نصیب عازمین حج بیت اللہ فریضہ حج کے لئے روانہ ہورہے ہیں ۔ اس تقریب میں نارائن پیٹ ، مکتھل ، کوسگی ، مریکل ،اور ہندو پور کے عازمین نے شرکت کی ۔ جناب مجاہد صدیقی معتمد عمومی نے مہمانوں کا خیر مقدم کیا اور تقریب کی کاروائی چلائی ، اس موقع پر حج سوسائٹی کے اراکین و ذمہ داران جناب اعجاز حسین ، جناب عبدالرحمان ،جناب عبدالسلیم ایڈوکیٹ ، جناب سرفراز حسین انصاری ،جناب عظیم مڑکی ، جناب محمد تقی نائب قاضی ،جناب غوث چاند ، جناب اظہر الدین ،ودیگر موجود تھے جبکہ چیرمین مارکٹ کمیٹی نارائن پیٹ مسٹر سدا شیوا ریڈی ،صدر ٹاؤن کانگریس جناب محمد سلیم ، سابق رکن بلدیہ مسٹر ستیش گوڑ ،یوسف تاج ، محمد عارف انپور ،و دیگر نے شرکت کی اس موقع پر شرکاء کے لئے طعام کا نظم کیا گیا تھا ، نماز ظہر فنکشن ہال ہی میں ادا کی گئی ۔