ملک میں اومی کرون سے پہلی موت

   

کوویڈ کیسوں میں یکایک اچھال ، مرکزی حکومت کا بیان
نئی دہلی : ہندوستان میں اومی کرون کورونا وائرس ویرینٹ کے سبب آج پہلی موت راجستھان میں درج ہوئی جبکہ نئے کوویڈ کیس 70 ہزار سے تجاوز کرچکے ہیں، جسے مرکزی حکومت نے انفیکشن میں غیرمعمولی اضافہ قرار دیا ہے۔ کورونا کی دوسری لہر میں جس طرح کی صورتحال پیش آئی، موجودہ حالات اسی سمت بڑھتے دکھائی دے رہے ہیں۔ ٹاملناڈو اور ہماچل پردیش ان ریاستوں کی فہرست میں شامل ہوگئے جہاں بڑھتے کورونا انفیکشن سے نمٹنے کیلئے نئی تحدیدات کے تحت نائیٹ کرفیو لاگو کیا گیا ہے۔ مرکز نے کہا کہ کوویڈ کیسوں میں گزشتہ 8 دنوں میں 6.3 گنا اضافہ ہوا ہے۔ یہ کیس زیادہ تر شہروں میں پیش آرہے ہیں اور اومی کرون ویرینٹ لگاتار بڑھ رہا ہے۔ 24 ریاستوں اور مرکزی علاقوں میں اب تک جملہ 2133 اومی کرون کیسوں کا پتہ چلا ہے جن میں سے 228 مریض صحت یاب ہوئے یا منتقل ہوگئے۔