نئی دہلی : ہندوستان میں اومی کرون کی قسم کے کوویڈ مریضوں کی تعداد ہفتہ کو بڑھ کر 126 ہوگئی ۔ جب کہ کرناٹک اور کیرالا سے ترتیب وار 6 اور 4 نئے کیسوں کی اطلاع ملی ۔ مہاراشٹرا میں مزید 3 افراد اس ویرینٹ کے ٹسٹ میں پازیٹیو پائے گئے ۔ مجموعی طور پر 11 ریاستوں اور مرکزی علاقوں میں اومی کرون کے مریض موجود ہیں ۔ جن میں سب سے زیادہ 43 مہاراشٹرا میں ، 22 دہلی میں ، 17 راجستھان میں اور 14 کرناٹک میں شامل ہیں ۔