کرناٹک کے 12 باغی ممبران اسمبلی سے ملنے ممبئی گئے کانگریس کے ایک وزیر کو ہوٹل میں داخل ہونے سے روکنے پر مشتعل سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوگوڑا مشتعل ہوئے، انہوں نے بدھ کو کہا کہ موجودہ حالات ایمرجنسی سے بھی بدتر ہیں اور انہوں نے 60 سال کے عوامی زندگی میں ایسے حالات کبھی نہیں دیکھے۔ دیوگوڑا نے کہا کہ جمہوریت خطرے میں ہے۔ انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں سے اختلافات بھلا جمہوریت کے تحفظ کے لئے ساتھ آنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ :’ مجھے لگتا ہے کہ موجودہ حالات ایمرجنسی سے بھی بدتر ہیں۔ڈی شیو کمار (کانگریس کے وزیر) ہوٹل گئے لیکن کمرہ بک ہونے کے باوجود انہیں ہوٹل میں داخل نہیں ہونے دیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ:’ میں نے اپنے 60 سالہ عوامی زندگی میں کبھی ایسا ہوتے نہیں دیکھا‘۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو اختلافات بھلا کر جمہوریت کے تحفظ اٹھ کھڑے ہونے چاہیے ۔ کرناٹک کے کانگریس جنتا دل (ایس) اتحاد کے 10 اور 2 آزاد ممبر اسمبلی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دینے کے بعد ہفتے کے روز سے ممبئی کے ایک ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے ہیں۔ ان کے استعفیٰ سے کرناٹک کی کانگریس جے ڈی ایس حکومت پر بحران کے بادل منڈلا رہے ہیں۔