ملک میں ایک ہی بڑی فٹبال لیگ ہونی چاہئے : چھتری

   

نئی دہلی۔30 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی فٹبال کپتان سنیل چھتری نے ایشیائی فٹبال کنفیڈریشن (اے ایف سی) کے ہندوستانی فٹبال ترقی کے لئے تیار کئے گئے روڈمیپ کا خیرمقدم کرتے ہوئے یہاں کہاکہ ملک میں ایک ہی بڑی فٹبال لیگ ہونی چاہئے ۔اے ایف سی نے حال ہی میں کوالا لمپور میں اپنے اجلاس میں انڈین سوپر لیگ (آئی ایس ایل) کو 2019-2020 سیزن سے ہندوستان کی چوٹی کی فٹبال لیگ بنانے کی تجویز رکھی تھی۔ اس اجلاس میں آئی ایس ایل، آئی لیگ۔ آل انڈیا فٹبال کنفیڈریشن (اے آئی ایف ایف) اور آئی ایم جی۔ ریلائنس کے نمائندے شامل ہوئے تھے ۔ اے ایف سی کی ایکزیکیوٹیو کمیٹی نے ہندوستانی فٹبال کے لئے بنائے گئے روڈ میپ کو اپنی منظوری دے دی ہے ۔چھتری نے یہاں ہربالائف نیوٹریشن کے فٹ فیملیز فیسٹ کے تیسرے ایڈیشن کے اعلان کے موقع پر میڈیا سے کہا کہ اے ایف سی کا روڈ میپ ہندوستانی فٹبال کیلئے ایک اچھی پہل ہے اور میں اس بات سے پوری طرح اتفاق کرتا ہوں کہ ملک میں ایک ہی بڑی فٹبال لیگ ہونی چاہئے ۔ہندوستانی کپتان نے کہاکہ اس روڈ میپ میں ایک نہیں کئی نکات شامل ہیں ۔