دہلی میںمرکزی وزارتوں کے عہدیداروں نے جائزہ لیا
حیدرآباد ۔ 5 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : نئی دہلی میں ماہی گیری ، حیوانات اور ڈیری کی وزارت کے تحت محکمہ حیوانات اور ڈیری نے ملک میں برڈ فلو کے پھیلنے پر تبادلہ خیال کیا ۔ تلنگانہ ، جھارکھنڈ اور چھتیس گڑھ میں چھ زونس میں اثرات ابھی باقی ہیں ۔ تلنگانہ کے رنگاریڈی ، نلگنڈہ اور یادادری بھونگیر میں برڈفلو ابھی جاری ہے ۔ الکا اپادھیائے سکریٹری ڈی اے ایچ ڈی کی صدارت میں میٹنگ منعقد کی گئی جس میں سائنسی ماہرین ، پولٹری انڈسٹری کے نمائندوں اور پالیسی سازوں کو ایویشن انفلوئنزا کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے اور اس بیماری پر قابو پانے اور اس کے پھیلاؤ کو روکنے حکمت عملی تیار کررہے ہیں ۔ برڈفلو کی روک تھام کے لیے اور اسے کنٹرول کرنے تین جہتی حکمت عملی کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اس میں بائیو سیکوریٹی کے تحت اقدامات شامل ہیں جن میں پولٹری فارمز کو حفظان صحت کے طریقوں کو بڑھانے کی تلقین کے اقدامات شامل ہیں ۔ فارم تک رسائی کو کنٹرول کرنا اور انفکشن کے خطرے کو کم کرنے بائیو سیکوریٹی پروٹوکالز کی پیروی کرنا چاہئے ۔ بیماری کو کنٹرول کرنے پولٹری فارموں کی لازمی رجسٹریشن کو مضبوط کرنا چاہئے ۔ حکومت نے پولٹری انڈسٹری کے اسٹیک ہولڈرز پر زور دیا کہ وہ اس ہدایت کی 100 فیصد تعمیل کو یقینی بنائیں ۔ الکااپادھیائے نے کہا کہ پولٹری سیکٹر کی حفاظت دیہی معاش کیلئے بے حد صروری ہے ۔ ڈی اے ایچ ڈی نے H9+12 Low Pathogenic Avian Infuenza ٹیکہ کے استعمال کی اجازت دیدی ہے جسے بھوپال میں تیار کیا گیا جو اب فروخت کیلئے تیار ہے ۔ ایک قومی مطالعہ LPAI ویکسن کی ویکسن کی تاثیر کا جائزہ لے گا ۔ پولٹری نمائندوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ اس شعبہ کو معاشی نقصان سے بچانے کے اقدامات کریں ۔ سائنسی ماہرین نے روشنی ڈالی کہ فی الحال دستیاب HPAI ویکسن جراثیم سے پاک قوت مدافعت فراہم نہیں کرتی ہیں بلکہ صرف وائرس کے اخراج کو کم کرتی ہیں ۔۔ ش