ملک میں تبدیلی کے دور میں سرکاری ملازمین کا اہم کردار:صدرمرمو

   

نئی دہلی: صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین نے ملک کی کثیر جہتی ترقی میں بڑا کردار ادا کیا ہے اور ملک میں تبدیلی کا جو دور آیا ہے وہ ان کے عزم کے بغیر ممکن نہیں تھا۔گروگرام میں ہریانہ انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن کے 98 ویں خصوصی فاؤنڈیشن کورس میں شرکت کرنے والے ٹرینی افسران کے ایک گروپ نے جمعہ کو یہاں راشٹرپتی بھون میں صدر سے ملاقات کی۔اس موقع پر مرمو نے کہا کہ سرکاری ملازمین نے ملک کی کثیر جہتی ترقی میں بہت بڑا کردار ادا کیا ہے۔ وہ ملک کے اتحاد اور سالمیت کو مضبوط کرنے کے بھی ذمہ دار ہیں۔ آج ملک جس تبدیلی سے گزر رہا ہے وہ ہمارے سرکاری ملازمین کے مضبوط عزم کے بغیر ممکن نہیں ہوسکتا تھا۔صدر نے کہا کہ ملک میں جامع ترقی کے ہدف کو حاصل کرنا سرکاری ملازمین کا فرض ہے۔