بودھن /19 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)بودھن کے مہالکشمی مندر کے کانفرنس حال میں، حلقے گریجویٹ نظام آباد کے امیدوار ڈاکٹر ایم۔نریندر ریڈی کی تائید میں منعقدہ خا نگی ٹیچرز کے اجلاس سے سابقہ ریاستی وزیر ورکن اسمبلی بودھن پی سدرشن ریڈی نے مخاطب کرتے ہوئے مرکزی وزیر فینانس نرملا سیتا رامن کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا جبکہ مرکزی حکومت کو GST کی شکل میں ماہانہ ایک لاکھ ستر ہزار کروڑ روپیوں کی آمدنی حاصل ہو رہی ہے انہوں نے کہا لیکن ملک میں ترقیاتی کاموں کی رفتار انتہائی سست ہے سدرشن ریڈی نے کہا ماضی میں کانگرس پارٹی نے تقریبا ساٹھ سال تک مرکز میں حکومت سبھالی تھی اس دوران ملک گیر سطح پر نئے آبی پروجیکٹ سرکاری عمارتیں پختہ سڑکیں تعمیر کی گئی جبکہ حکومت کی آمدنی صرف ساٹھ ہزار کروڑ روپے تھی، انہوں نے کہا اب عام شہریوں کی آمدنی میں اضافہ ہونے کے باوجود جی یس ٹی و دیگر ٹکسیس کی ادائیگی کرنے کی وجہ سے شہریوں کو گزر بسر کیلئے موجودہ تنخواہیں ناکافی ثابت ہو رہی ہے جبکہ سابقہ کانگرس دور حکومت میں ماہانہ دس ہزار روپیہ آمدنی والے افراد کا انکی اس آمدنی میں آسانی سیگزر بسر ہواکرتا تھا۔سدرشن ریڈی نے کہا تعلیم یافتہ افراد کی ذمہ داری ہے کہ فرقہ پرست افراد کے ناپاک منصوبوں سے قوم وملک کو محفوظ رکھنے اور بابا صاحب امبیڈکر کے بنائے گئے دستور کی حفاظت کرنے مہیم چلا نے کی ضرورت پرسدرشن ریڈی نے زور دیا ، اس اجلاس میں طاہر بن حمدان چیر من اردو اکیڈمی، گنگا شنکر پی سی سی ڈیلی گیٹ، صدر ٹاؤن کانگرس شیخ محی الدین پاشاہ، شرت ریڈی اور دیگر قائدین بھی موجود تھے۔