ملک میں جملہ 1,065 کورونا ٹیسٹ لیبس

   

نئی دہلی: کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے انفیکشن کے پیش نظر ، ملک بھر میں اس کی جانچ کرنے والی لیبس کی تعداد بھی دن بدن بڑھ کر 1ہزار65 ہوگئی ہے ۔جمعرات کو انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کی جانچ کے لئے اس فہرست میں مزید 9 لیبس شامل کی گئیں۔ان میں سے سرکاری لیبس کی تعداد 768 اور نجی لیب 297 ہیں۔اس وقت ریئل ٹائم آرٹی پی سی آر پر مبنی ٹیسٹ لیبس فی الحال 578 (سرکاری : 365 ، نجی: 212) ہیں جبکہ ٹرو نیٹ پر مبنی ٹیسٹ لیبس کی تعداد 398 (سرکاری : 370 ، نجی: 28) اور سی بی این اے ٹی پر مبنی ٹیسٹ لیبس 89 (سرکاری: 32 ، نجی: 56) ہیں۔ان 1ہزار65 لیبس نے یکم؍ جولائی کو کورونا وائرس کے کُل 2 لاکھ29 ہزار588 نمونوں کی جانچ کی۔