نئی دہلی :گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس (کووڈ 19) کے 38353 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اس دوران صحت یاب ہونے والوں کی تعدادزیادہ رہنے سے شفایابی شرح بڑھ کر 97.45 فیصد ہوگئی ہے ۔منگل کو ملک میں 41 لاکھ 38 ہزار 646 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے اور اب تک 51 کروڑ 90 لاکھ 80 ہزار 524 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے ۔مرکزی وزارت صحت کی جانب سے چہارشنبہ کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 38،353 نئے معاملے سامنے آنیکے ساتھ ہی متاثرین کااعدادوشماربڑھ کرتین کروڑ 20 لاکھ 36 ہزار 511 ہو گیا ہے ۔ اس دوران 40 ہزار 13 مریضوں کی صحت یابی کے بعد اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی کل تعداد تین کروڑ 12 لاکھ 20 ہزار 981 ہو گئی ہے ۔ ایکٹو کیسز 2157 کم ہو کر تین لاکھ 86 ہزار 351 رہ گئے ہیں۔ اسی عرصے میں 497 مریضوں کی موت ہونے سے اموات کی تعداد بڑھ کر چار لاکھ 29 ہزار 179 ہوگئی ہے ۔