نئی دہلی 22: ملک میں کورونا وائرس کی سست ہوتی رفتار کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران فعال معاملات میں 3086 کی کمی واقع ہوئی ہے اور شفایابی کی شرح بڑھ کر 98.16 فیصد ہوگئی۔ اس دوران جمعرات کو ملک میں 61 لاکھ 27 ہزار 277 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے اور اب تک ایک ارب 59 لاکھ سے زیادہ کووڈ ویکسین دی جا چکی ہیں۔