ملک میں صحت کے شعبہ میں بہترین تبدیلیاں

   

نئی دہلی: نیتی آیوگ کے صحت سے متعلق رکن ڈاکٹر وی کے پال نے کہا ہے کہ ہندوستان میں صحت کے شعبے میں بہترین تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں اور بڑھاپے کے بوجھ کو کم کرنے کے لیے ایک مضبوط بنیادی صحت کی دیکھ بھال کا نظام اولین ترجیح ہے ۔ جمعہ کو یہاں “صحت کی دیکھ بھال تک رسائی: ڈیجیٹل حل” پر قومی کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے ڈاکٹر پال نے کہا کہ ملک میں صحت کی دیکھ بھال کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل حل حقوق اور شمولیت کے فریم ورک کے اندر ہونے چاہئیں۔

ٹی بی کے نئے علاج کو منظوری
نئی دہلی: صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے ملک میں ٹی بی کے علاج کے لیے ایک نیا چھوٹا اور زیادہ مؤثر طریقہ شروع کرنے کی منظوری دے دی۔وزارت نے جمعہ کو یہاں بتایا کہ چار دواوں بیڈاکولین، پریٹومینیڈ، لائنزولڈ اور موکسیفلوکساسن پر مشتمل۔ بی پی اے ایل ایم طریقہ ایک محفوظ، زیادہ موثر اور فوری علاج کا آپشن ثابت ہوا ہے ۔عالمی ہدف سے پانچ سال پہلے سال 2025 تک ملک کو ٹی بی سے پاک بنانے کے وژن کے ساتھ مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے ملٹی ڈرگ ریزسٹنٹ تپ دق (ایم ڈی آر) کے لیے قومی ٹی بی کے خاتمے کے پروگرام (این ٹی ای پی) کے تحت ملٹی ڈرگ ریسسٹنٹ ٹیوبرکلوسس (ایم ڈی ٓآر۔ ٹی بی) کے لئے ایک نیا علاج بی پی اے ایل ایم طریقہ متعارف کرانے کی منظوری دی ہے ۔ علاج کے اس طریقہ کار میں ایک نئی اینٹی ٹی بی دوا شامل ہے۔