کولکتہ۔یکم اگست (سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال کی چیف منسٹر ممتا بنرجی نے کہا کہ ’’اس طرح اگر تمام صنعت کار ملک چھوڑ کر چلے جائیں گے یا خود کشی کرلیں گے تو کیا آپ یہ نہیں تصور کرتے کہ یہ ایک خطرناک علامت ہوگا؟‘‘ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے آپ کو بہت غمگین محسوس کرتی ہیں کیوں کہ ہمارے ملک میں صنعت کا کوئی مستقبل نظر نہیں آتا۔