وزیر صحت ہریش راؤ کا دعویٰ۔ بہت جلد تمام اہل افراد کیلئے نئے پنشن کی اجرائی
حیدرآباد 28 مارچ (سیاست نیوز) ریاستی وزیر صحت ٹی ہریش راؤ نے کہاکہ طبی شعبہ کے لئے ملک میں سب سے زیادہ تلنگانہ میں ہی بجٹ مختص کیا جارہا ہے۔ سرکاری ہاسپٹلس کو کارپوریٹ طرز پر ترقی دیتے ہوئے غریب عوام کا مؤثر طرقے سے مفت علاج کیا جارہا ہے۔ چیف منسٹر کے سی آر کی قیادت میں تلنگانہ کا طبی شعبہ ملک کے لئے مثالی بن گیا ہے۔ سدی پیٹ کے 9 ویں وارڈ میں 4 کروڑ روپئے کے مصارف سے تعمیر کئے جانے والے سی سی روڈ کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ ہریش راؤ نے کہاکہ سرکاری ہاسپٹلس کو بنیادی سہولتوں سے آراستہ کیا جارہا ہے۔ عصری طبی آلہ جات اور ادویات کے لئے ضرورت کے مطابق فنڈس جاری کئے جارہے ہیں۔ خانگی اور کارپوریٹ ہاسپٹلس سے بہتر سرکاری ہاسپٹلس قائم کرنے کے لئے تمام اقدامات کئے جارہے ہیں۔ وزیر صحت نے طبی امداد کے لئے سرکاری ہاسپٹلس کا رُخ کرنے کا عوام کو مشورہ دیا اور کہاکہ سرکاری ہاسپٹلس میں علاج کرانے سے اخراجات کا بوجھ گھٹ جاتا ہے۔ سرکاری ہاسپٹلس میں ڈیلوریز کی شرح بڑھانے پر زور دیتے ہوئے ڈاکٹرس کو مشورہ دیا کہ وہ سرکاری ہاسپٹلس آپریشن کے بغیر ڈیلوریز کرنے کے رجحان بڑھانے کی ضرورت ہو تو بھی آپریشن کریں۔ انھوں نے ماں کے دودھ کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے پیدا ہونے والے بچوں کو ماں کا دودھ پلانے پر زور دیا۔ وزیر صحت نے کہاکہ تمام اہل افراد کو بہت جلد نئے پنشن جاری کئے جائیں گے۔ آئندہ ماہ ابھئے ہستم استفادہ کنندگان کو حکومت سود سمیت فنڈس جاری کردے گی۔ ساتھ ہی ذاتی زمین رکھنے والے غریب عوام کو تین اقساط میں 3 لاکھ روپئے معاوضہ دیا جائے گا۔ ن