ملک میں عدم استحکام کی کوششوں کیخلاف انتباہ :صدر مصر السیسی

   

قاہرہ: مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے ملک میں عدم استحکام کی کوششوں کے خلاف انتباہ دیا ہے۔ حال ہی میں ملک میں مخالف حکومت مظاہرے کئے گئے۔ شمالی قاہرہ میں آئیل ریفائنری کامپلیکس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر السیسی نے کہا کہ بعض افراد حکومت کی جانب سے کئے گئے سخت فیصلوں کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے ایسی کوششیں کررہے ہیں۔ مصر کے کئی دیہاتوں میں حال ہی میں احتجاج ہوئے جن میں کم تعداد میں لوگوں نے حصہ لیا۔ سوشیل میڈیا پر وائرل ویڈیوز سے اس کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔