ملک میں ماہانہ 15 لاکھ نوکریاں پیداہورہی ہے

   

نئی دہلی : مرکزی وزیر مملکت برائے ہنر مندی و صنعت کاری راجیو چندر شیکھر نے بدھ کو راجیہ سبھا میں کہا کہ ملک میں ہر ماہ 15 لاکھ ملازمتیں پیدا ہو رہی ہیں۔ایوان میں وقفہ سوالات کے دوران ایک ضمنی سوال کے جواب میں مسٹر چندر شیکھر نے کہا کہ ہنر مندی کے فروغ کے بعد نوجوانوں کو روزگار مل رہا ہے ۔ کورونا وبا کے بعد اس میں تیزی آئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ہر ماہ 15 لاکھ نوکریاں پیدا ہو رہی ہیں۔