ملک میں مختلف وجوہات سے سالانہ67,98,000 اموات

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی ۔ 6 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) ملک میں سالانہ ہونے والی اموات کی کئی وجوہات ہیں۔ ان وجوہات میں بیروزگاری ، غربت اور کاروبار میں ناکامی کی وجوہات کو شامل نہیں کیا گیا۔ ان کے علاوہ ہونے والی اموات کی وجوہات میں خون کی کمی سے ہونے والی دل کی بیماریاں ہیںجس کی وجہ سے 15,40,000 اموات ہوتی ہیں۔ اسی طرح کہنہ پھیپھڑوں کے امراض سے 9,60,000 افراد موت کا شکار ہوتے ہیں۔ اسی طرح کینسر سے 7,80,000 ، اسٹوک سے 7,30,000 ، ہیضہ کی وباء سے 7,20,000 ، تنفس کے انفیکشن سے 5,10,000 ، تپ دق(ٹی بی) سے 4,50,000 ، نوزائیدہ بے قاعدگیوں سے 4,30,000 ، آستھما (دمہ) سے 2,50,000 ، ذیابیطس(شوگر) سے 2,50,000 ، ٹریفک حادثات (ریل اور سڑک)سے 1,78,000 سالانہ اموات ہوتی ہیں۔ اس طرح ملک میں ان وجوہات سے ہر سال مرنے والوں کی تعداد 67,98,000 کے آس پاس ہوتی ہے۔ تاحال کورونا وائرس (کووڈ۔19 ) سے مرنے والوں کی تعداد 826 ہے۔