نئی دہلی: ملک میں 24 گھنٹوں میں کورونا سے شفایاب ہونے والے مریضوں کے مقابلے نئے کیسز میں اضافے کی وجہ سے فعال کیسوں میں اضافہ ہے ، اس دوران کورونا وبا کی وجہ سے تقریباً 500 مزید لوگوں کی موت ہوئی ہے ۔ جمعرات تک ملک میں کورونا انفیکشن کے 10549 نئے کیسوں کے اندراج کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد تین کروڑ 45 لاکھ 55 ہزار 431 ہو گئی ہے۔ 83 لاکھ 88 ہزار 824 افراد کو کورونا سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے اور اب تک ایک ارب 20 کروڑ 27 لاکھ 3 ہزار 659 افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہیں۔ جمعہ کی صبح مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 9868 مریضوں کے شفا یاب ہونے کے ساتھ ہی اسے شکست دینے والوں کی تعداد تین کروڑ 39 لاکھ 77 ہزار 830 ہو گئی ہے ۔