ملک ہندوستان کے عوام کا یہ ماننا ہے کہ ملک میں معاشی بحران نوٹ بندی اور جی ایس ٹی جیسے غلط فیصلوں سے ایا ہے، اب مودی کے وزیر پرتاپ سارنگی نے بھی اس بات کا اعتراف کیا ہے۔ مدھیہ پردیش کے ضلع سیہور میں ایک تقریب کے دوران سارنگی نے یہ بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے حالات پر قابو لانے کےلیے لائحہ عمل اپنائے جائیں گے، نوٹ بندی اور جی ایس ٹی جیسے غلط فیصلوں کی وجہ سے ملک معاشی بحران کا شکار ہے۔
سارنگی کا مانناہےکہ کسی بھی کمپنی اور صنعتی ملازمین سے ان کی ملازمت نہیں چھینی جائے گی۔ وزیر نے کہا کہ صبح ہونے سے پہلے رات گہری ہوتی ہے۔ مندی سے کاروبار پر کوئی خاص فرق نہیں پڑے گا۔ اس سے ابرنے کے لئے مرکزی حکومت کوششیں کر رہی ہے۔
اسی دوران سارنگی گائے اور رام کے نام پر سیاسی بیان دینے سے بھی نہیں چوکے۔ انہوں نے کہا کہ گائے اور رام سیاست کا نہیں بلکہ قومی وقار کا مدعا ہے، گائے کو کسی مذہب سے نہیں جوڑنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مدھیہ پردیش حکومت نے ایک ہزار گئوشالائیں بنانے کا عہد کیا ہے جوکہ اچھی بات ہے۔ اس کام میں وہ حکوت کی مدد کریں گے۔
اس دوران کمل ناتھ حکومت میں مویشی پروری کے وزیر لاکھن سنگھ یادو بھی موجود رہے۔ سارنگی کے بیان سے قبل لاکھن یادو نے کہا کہ بی جے پی نے 15 سال صوبہ میں حکومت کی لیکن گائے اور رام کے انم پر سیاست کرنے والی بی جے پی حکومت نے گائیوں کے لئے کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے سارنگی صلاح دیتے ہوئے کہ بھی کہا کہ انہیں رام اور گائے کے نام پر سیاست نہیں کرنی چاہئے۔