ملک میں نئی تعلیمی پالیسی پر عمل آوری ضروری گورنر ہریانہ بنڈارو دتاتریہ کا دورہ ورنگل

   

حیدرآباد۔28۔اپریل (سیاست نیوز) گورنر ہریانہ بنڈارو دتاتریہ نے آج ورنگل کا دورہ کیا۔ انہوں نے سابق میئر راجیشور راؤ سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ بعد میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بنڈارو دتاتریہ نے کہا کہ دونوں تلگو ریاستوں میں نئی تعلیمی پالیسی پر عمل کیا جانا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ غربت کے خاتمہ کیلئے تعلیمی نظام میں بعض تبدیلیوں کی ضرورت ہے۔ ہر کسی کو تعلیم کے مواقع فراہم کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں غربت کے خاتمہ کیلئے مرکزی حکومت نئی اسکیمات پر عمل کر رہی ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی 2030 ء تک ملک میں نئی تعلیمی پالیسی پر عمل آوری کا منصوبہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہریانہ میں 2025 ء تک نئی تعلیمی پالیسی پر عمل آوری کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ بنڈارو دتاتریہ نے عوام کی فلاح و بہبود سے متعلق اسکیمات کا موثر عمل آوری کے لئے عوامی نمائندوں کو متحرک ہونے کا مشورہ دیا۔ر