نئی دہلی: نیشنل ہیلتھ اتھارٹی نے آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن کے تحت نرس رجسٹر شروع کیا ہے ۔صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے چہارشنبہ کے روز یہاں کہا کہ ایک ہیلتھ پروفیشنل رجسٹر پہلے سے ہی ادویات کے تمام نظاموں کے ڈاکٹروں کے لیے دستیاب ہے ۔ ادویات کے جدید اور روایتی نظاموں میں صحت کی خدمات فراہم کرنے والی نرسیں بھی ہیلتھ پروفیشنل رجسٹر میں داخلہ لے سکتی ہیں۔ متعلقہ کونسل اس رجسٹر میں اندراج کے لیے درخواستوں کی تصدیق کریں گی۔ اتھارٹی ہیلتھ پروفیشنلز جیسے پیرا میڈیکل، گراس روٹ کمیونٹی ہیلتھ ورکر(آشا)، میڈیکل سپورٹ اسٹاف اور الائیڈ ہیلتھ کیئر پروفیشنلز وغیرہ کو رجسٹر کرنے کا بھی منصوبہ رکھتی ہے ۔