نئی دہلی : ملک میں ٹیلی فون صارفین کی تعداد میں مسلسل اضافہ جاری ہے اور رواں سال جولائی میں 68.8 لاکھ نئے صارفین کے جڑنے سے ٹیلی فون صارفین کی تعداد 120.94 کروڑ تک پہنچ گئی ہے ۔ اس عرصے کے دوران موبائل فون صارفین کی تعداد بھی 60 لاکھ سے بڑھ کر 118.68 کروڑ پہنچ گئی ہے ۔اس مہینے میں نئے صارفین کو جوڑنے کے معاملے میں ریلائنس جیو سرفہرست ہے ، وہیں بھارتی ایئرٹیل دوسرے نمبر پر رہی ۔ اس کے بعد ووڈا فون آئیڈیا لمیٹڈ ، بھارت سنچار نگم لمیٹڈ (بی ایس این ایل) اور مہانگر ٹیلی فون نگم لمیٹڈ کے صارفین کی تعداد میں گراوٹ درج کی گئی ہے ۔