ملک میں کرونا وائرس کے نۓ کیسز میں کمی دیکھنے کو مل رہی ہے ، کویڈ ١٩ انڈیا ویب سائٹ کے مطابق جمعرات کی صبح چار بجے تک کی رپورٹ کے مطابق ملک میں ایک دن میں کل 1,33,953 نۓ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد کرونا متاثرین کی مجموعی تعداد 2,84,40,988 پہونچ گئ ہے جبکہ ایک دن میں 2,897 لوگوں کی موت کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 3,38,013 پہونچ گئ ہے ، اب تک کل 2,63,82,897 افراد شفایاب ہوچکے ہیں اس وقت کل 17,08,716 ایکٹیو کیسز ہیں