ملک میں کرونا وائرس کے نۓ کیسز میں کمی دیکھنے کو مل رہی ہے ، کویڈ ١٩ انڈیا ویب سائٹ کے مطابق 3 جولائی رات بارہ بجے اپڈٹ رپورٹ کے مطابق ملک میں ایک دن میں کل 43,640 نۓ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد کرونا متاثرین کی مجموعی تعداد 3,05,01,189 پہونچ گئ ہے جبکہ ایک دن میں 722 لوگوں کی موت کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 4,01,068 پہونچ گئ ہے ، اب تک کل 2,95,97,738 افراد شفایاب ہوچکے ہیں اس وقت 4,90,315 ایکٹیو کیسز ہیں