ملک میں کل 1253 کورونا ٹیسٹ لیب

   

نئی دہلی۔ملک میں کورونا وائرس کی جانچ والی لیب کی تعداد بڑھ کر 1253 ہوگئی ہے ۔مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود ہفتہ کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفکشن کی جانچ کرنے والے لیب کی فہرست میں نو لیب کا اضافہ ہوا ۔ان میں سرکاری لیب کی تعداد 885 اور نجی کی 368 ہے ۔اصل وقت آر ٹی پی سی آر پر مبنی ٹیسٹ لیب اس وقت 643 (حکومت: 395 ، نجی: 248) ہے جبکہ ٹرونیٹ پر مبنی ٹیسٹ لیبز کی تعداد 507 (حکومت: 453 ، نجی: 54) اور سی بی این اے ٹی پر مبنی ٹیسٹ لیب 103(حکومت: 37 ، نجی: 66) ہیں۔ ان 1،253 لیبز نے 17 جولائی کو کرونا وائرس کے انفیکشن کا پتہ لگانے کیلئے ریکارڈ 3،61،024 نونے کی جانچ کی ۔