نئی دہلی: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں ریکارڈ 34602 افراد کوروناوائرس سے شفایاب ہوئے ہیں اور اب تک اس وبا سے متاثر افراد کی مجموعی تعداد آٹھ لاکھ کوعبورکرچکی ہے اور کورونا کی شفایابی کی شرح بڑھ کر 63.45 فیصد ہوگئی ہے ۔مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعہ کے روز جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی طرف سے کوروناوائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور اس کا موثر علاج کی حکمت عملی کامیاب ہوتی نظر آرہی ہے ، جس کی وجہ سے لوگ دن بدن کورونا شفایاب ہورہے ہیں۔ اس وقت ملک میں 817209 افراد میں کورونا سے شفایابی کی شرح بہتر ہوگئی ہے ۔