ملک میں کورونا ایکٹیو کیسز کی تعداد 2509 ہوگئی

   

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے چھ فعال کیسز کم ہوئے ہیں، جس سے کل تعداد 2509 ہو گئی ہے اور فعال کیسوں کی شرح 0.1 فیصد ہے ۔ دریں اثنا، کورونا وائرس (کووڈ-19) کے انفیکشن کی وجہ سے دو اور مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 5,30,718 ہو گئی ہے اور اموات کی شرح 1.19 فیصد پر برقرار ہے۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے ہفتہ کو کہا کہ صبح 7 بجے تک 220.12 کروڑ سے زیادہ ویکسین دی گئی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56,997 ویکسین لگائی گئی ہیں۔ ملک میں راحت کی بات یہ رہی کہ اس عرصے کے دوران 204 مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے اور اس وبا سے نجات پانے والوں کی کل تعداد 4 کروڑ 41 لاکھ 46 ہزار 534 ہو گئی ہے اور صحت یاب ہونے کی شرح 98.80 فیصد تک پہنچ گئی ہے ۔