ملک میں کورونا ریکوری کی شرح 63.02 فیصد

   

نئی دہلی: کورونا وائرس کوویڈ ۔19 انفیکشن میں مبتلا 17,989 مریض گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مکمل طور پر صحت یاب ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے ملک میں کورونا ریکوری کی شرح بڑھ کر 63.02 فیصد ہوگئی ہے ۔منگل کو مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود نے بتایا کہ ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 17,989 مریض کورونا انفیکشن سے مکمل طور پر ٹھیک ہوگئے ہیں۔ اب تک ، مجموعی طور پر 5,72,280 افراد کورونا انفیکشن سے نجات پا چکے ہیں۔ ملک میں فی الحال کورونا انفیکشن کے 3,11,858 فعال معاملے ہیں ، جس سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 9 لاکھ کے پار 9,08,258 ہے ۔ملک کی پانچ ریاستوں میں کورونا انفیکشن کی وجہ سے کسی بھی مریض کی موت نہیں ہوئی ہے ۔ سکم، انڈمان اور نیکوبار جزیرے ، میزورم ، ناگالینڈ اور منی پور میں ایک بھی کورونا متاثر کی موت نہیں ہوئی ہے جبکہ دادر نگر حویلی اور سمن او ردیو اور لداخ میں ایک ایک کورونا متاثر کی موت ہوئی ہے ۔