ملک میں کورونا سے 2109 اموات ، متاثرین کی تعداد63ہزار

,

   

نئی دہلی، 10 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ملک میں کورونا وائرس کا انفیکشن تیزی سے پھیل رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک کے مختلف حصوں میں اس کے3277 نئے کیسیسسامنے آنے کے بعد اس سے متاثرہ افراد کی تعداد 63 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے اور اس دوران 128افراد کے فوت ہونے سے مہلوکینکی تعداد 2109 ہوگئی ہے ۔مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے اتوار کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں میں اس سے اب تک 62939 افراد متاثر ہوئے ہیں اور2109 افراد ہلاک ہوئے ہیں ، وہیں اب تک 19538 مریض صحت یاب ہوئے ہیں اور انہیں مختلف اسپتالوں سے ڈسچارج کر دیا گیاہے ۔ملک میں کورونا وائرس سے سب سے زائد مہاراشٹر متاثر ہوا ہے اور اس کی وجہ سے ریاست کی حالت مسلسل بگڑ رہی ہے ۔ مہاراشٹر میں 20228 افراد اس کی زد میں آ چکے ہیں اور 779 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ، وہیں 3800 افراد اس وبا سے صحت یاب ہوئے ہیں ۔ گجرات دوسرے مقام پر ہے ۔ گجرات میں اب تک 7796 افراد اس وبا سے متاثرہ ہوئے ہیں اور 472 ہلاکتیں ہوئی ہیں ، وہیں 2091افراد ٹھیک ہوچکے ہیں ۔

دہلی کی بھی حالت اس جان لیوا وائرس کی وجہ سے تشویشناک بنی ہوئی ہے ۔ اب تک6542 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 73 افراد فوت ہوئے ہیں ، وہیں 2020 افراد کو علاج کے بعد اسپتالوں سے فارغ کر دیا گیا ہے ۔راجستھان میں 3708 افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 06 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔ٹاملناڈومیں متاثرین کی تعداد 6535 تک پہنچ گئی ہے اور 44 افراد اب تک ہلاک ہو چکے ہیں ۔ اتر پردیش میں اب تک 3373 افراد اس کی زد میں آئے ہیں اور 74 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔تلنگانہ میں اب تک کورونا سے 1163 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 30 افراد فوت ہوئے ہیں ۔ وہیں 750 افراد اب تک اس سے صحت یاب ہوئے ہیں ۔آندھرا پردیش میں 19300 اور کرناٹک میں 794 لوگ متاثر ہیں اور ان ریاستوں میں اس سے ہلاک شدگان کی تعداد بالترتیب 44اور 30 ہو گئی ہے ۔ وہیں مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 836 ہو گئی ہے۔ مغربی بنگال میں 171، پنجاب میں 31، ہریانہ میں 9 اور بہار میں 5، جھارکھنڈ میں تین، ہماچل پردیش ، اڈیشہ ، آسام اور چندی گڑھ میں دو دو اور میگھالیہ اور اتراکھنڈ میں ایک ایک شخص کی موت ہوئی ہے ۔