ملک میں کورونا مریضوں کی شرح میں اضافہ

   

نئی دہلی: ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ایکٹو کیسز 2،977 بڑھے ہیں ، جس کے بعد ایکٹو کیسز کی شرح بڑھ کر 1.31 فیصد ہوگئی ہے ۔ ملک میں اس دوران کورونا وائرس کے 39،361 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اس وبا سے 416 افراد کی موت ہو گئی ہے ۔ اس دوران اتوار کے روز 18 لاکھ 99 ہزار 874 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے ۔ ملک میں اب تک 43 کروڑ 51 لاکھ 96 ہزار 001 افراد کوکورونا کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔مرکزی وزارت صحت کی جانب سے پیر کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 39،361 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 14 لاکھ 11 ہزار 262 ہوگئی ہے ۔ اس دوران 35،968 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے اس وبا کو شکست دینے والوں کی مجموعی تعداد تین کروڑ پانچ لاکھ 79 ہزار 106 ہوگئی ہے ۔ ایکٹوکیسز 2،977 بڑھ کر 4 لاکھ 11 ہزار 189ہوگئے ہیں ۔ اس دوران 416 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد چار لاکھ 20 ہزار 967 ہوگئی ہے ۔ ملک میں ایکٹو کیسز کی شرح بڑھ کر 1.31 فیصد ہوگئی ہے ، شفایابی کی شرح کم ہو کر 97.35 فیصد اور شرح اموات 1.34 فیصد رہ گئی ہے ۔ مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹو کیسز 1508 بڑھ کر 98341 رہ گئے ہیں ۔ اسی دوران ریاست میں 5212 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد 6035029 ہوگئی ہے ، جبکہ 123 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 131552 ہوگئی ہے ۔.کیرالہ میں اس عرصے کے دوران ایکٹو کیسز بڑھ کر 2153 بڑھ کر 140779 ہو گئے ہیں اور 15247 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 3114716 ہوگئی ہے ، جبکہ 66 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 16035 ہوگئی ہے ۔کرناٹک میں کورونا وائرس کے ایکٹو کیسز 486 کم ہو کر 23442 ہو گئے ہیں ۔ وہیں مزید 22 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 36374 ہوگئی ہے ۔ ریاست میں اب تک 2834741 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ تامل ناڈو میں ایکٹو کیسز 661 کم ہو کر 23364 ہوگئے ہیں اور مزید 22 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 33911 ہوگئی ہے ۔
وہیں 2491222 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔