نئی دہلی: ملک میں لگاتار دوسرے دن بھی کورونا وائرس کے دو لاکھ سے زیادہ نئے کیسزسامنے آئے ہیں ،حالانکہ شفایابی حاصل کرنے والے مریضوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے ۔ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک میں 2.83 لاکھ سے زائد مریض صحت مند ہوئے جس سے اس کی شرح بڑھ کر 90.01 فیصد ہوگئی۔دریں اثنا چہارشنبہ کے روز 18 لاکھ 85 ہزار 805 افراد کو کورونا ویکسین دی گئی۔ ملک میں اب تک 20 کروڑ 26 لاکھ 95 ہزار 874 افراد کو کورونا کے ویکسین لگائے جا چکے ہیں۔جمعرات کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2،11،298 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد دو کروڑ 73 لاکھ 69 ہزار 093 ہوگئی ۔ اسی عرصے کے دوران دو لاکھ 83 ہزار 135 مریضوں کے صحت مند ہونے سے شفایاب مریضوں کی مجموعی دو کروڑ 46 لاکھ 33 ہزار 951 ہوگئی ہے ۔ ایکٹیو کیسزکی تعداد 75،684 سے گھٹ کر 24 لاکھ 19 ہزار 907 رہ گئی۔ اسی عرصے کے دوران 3847 مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد بڑھ کر 3،15،235 ہوگئی ہے ۔ملک میں ایکٹیو کیسز کی شرح گھٹ کر 8.84 فیصد جبکہ اموات کی شرح اب بھی 1.15 فیصد ہے ۔ملک میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹرمیں ایکٹیو کیسز کی تعداد 695 سے بڑھ کر مجموعی تعداد 3،17،733 ہوگئی۔ اسی مدت کے دوران ریاست میں 23،065 مزید مریضوں کی شفایابی سے صحت مریضوں کی مجموعی تعداد 52،41،833 ہوگئی جبکہ 992 مریضوں کی ہلاکت سے اموات کی مجموعی تعداد 91،341 ہوگئی ہے ۔
مرٹھواڑہ :کورونا کے مزید 2164 نئے کیسز اور75 ہلاکتیں
اورنگ آباد: گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہاراشٹر کے خطۂ مراٹھواڑہ میں کووڈ 19 کے 2164 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 75 مریضوں کی موت ہوگئی۔خطہ کے افسران نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔تفصیلات کے مطابق تمام ضلع ہیڈ کوارٹرز سے سے دستیاب علاقہ کے آٹھ اضلاع میں سے لاتور سب سے زیادہ متاثررہا جہاں کورونا وائرس کے 250 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 20 مریضوں کی موت ہوگئی۔ اس کے بعد ضلع اورنگ آباد میں 318 نئے کیسزاور 17 افراد کی موت ، ضلع بیڈ میں 703 نئے کیسز اور 11 مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔ ضلع ہنگولی میں 33 نئے کیسزاور سات مریضوں کی موت ہوگئی۔