ملک میں کورونا ٹسٹ فی 10لاکھ آبادی پر 86ہزار سے متجاوز

,

   

نئی دہلیعالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔ 19) ٹسٹ کی شرح ملک میں اوسطاً10لاکھ کی آبادی پر 86 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے ۔ملک میں اس جان لیوا وبا کا پہلا کیس رواں سال 30 جنوری کو سامنے آیا تھا اور اس کے بعد حکومت نے ٹسٹ کا دائرہ بڑھایا اور متاثرہ افراد کا پتہ لگانے اور وائرس سے بچاؤ پر توجہ مرکوز کی۔منگل کو انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 9 نومبر تک کورونا ٹسٹ کی مجموعی تعداد 12 کروڑ 96 لاکھ 15 ہزار 857ہوگئی ہے ۔ پیر کو 10 لاکھ 43ہزار 665نمونوں کی جانچ کی گئی۔ملک میں فی 10 لاکھ آبادی کی اوسط جانچ 86 ہزار 497 تک جا پہنچی ہے ۔